Card List Article

دعوت الی اللہ کا مطلب ہے— انسان کو خدا کے تخلیقی منصوبہ سے باخبر کرنا۔ اس دنیا میں خدا کو سب سے زیادہ جو چیز مطلوب ہے، وہ یہ ہے کہ خدا کے بندوں تک خدا کا پیغام پہنچے ۔ ایسی حالت میں جب ایک انسان دعوت کا کام کرتا ہے تو اس کا احساس یہ ہوتا ہے کہ وہ خود خدا کا کام کر رہا ہوتا ہے ۔ کسی بندے کے لیے بلا شبہ اس سے زیادہ لذیذ کوئی تجربه نہیں کہ وہ محسوس کرے کہ میں اپنے رب کے کام میں مصروف ہوں، میں اپنے رب کے ایک منصوبے کی تکمیل کر رہا ہوں- زیرِ نظر کتاب میں دعوت کے احکام، واقعات اور موجودہ زمانے میں دعوتی امکانات کو بیان کیا گیا ہے۔

Add To Cart
300.00 500.00 40%

Card List Article

مسلمان ختمِ نبوت كے بعد مقامِ نبوت پر هيں- مسلمانوں كو پيغمبر كي نيابت ميں وهي كام انجام دينا هے جو پيغمبر نے اپني زندگي ميں براهِ راست انجام ديا تھا- يه كام شهادت علي الناس اور دعوت الي الله كا كام هے- اِس سے مراد نه مسلم حكومت كا قيام هے اور نه مسلم تهذيب كا احيا- اِس كا مقصد تمام تر انذار وتبشير هے- اِس كا نشانه صرف يه هے كه خدا كے بندوں تك خدا كا پيغام اِس حد تك پهنچ جائے كه كسي كے ليے قيامت كے دن كوئي عذر باقي نه رهے-

Add To Cart
360.00 600.00 40%

Card List Article

اسلام کو پیش کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اس کو تشریح وتفکیر کے انداز میں پیش کیا جائے یعنی اسلام کی تعلیمات کو مزید علمی اضافوں کے ساتھ موثر اور قابل فہم بنانے کی کوشش کی جائے۔ یہ اسلامی دعوت کی ایک ضرورت ہے جو ہمیشہ سے ہے اور آئندہ بھی باقی رہے گی ۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اسلام کی تعلیمات کو سادہ انداز میں پیش کیا جائے ۔ یعنی جیسا ہے ویسا ہی دوسری زبان میں نقل کر دیا جائے ۔ زیر نظر کتاب میں یہی دوسرا انداز اختیار کیا گیا ہے ۔ اس کتا ب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی 201احادیث کا ترجمہ کرکے ایک ترتیب سے جمع کردیا گیا ہے۔

Out of Stock Download PDF

Card List Article

قرآن كے مطابق، پيغمبرِ اسلام صلي الله عليه وسلم كي سيرت كے مطالعے كا اصل مقصد صرف ايك هے، اور وه هے — انساني زندگي كے ليے پيغمبرانه اسوه كي دريافت۔ مطالعه سيرت كامقصد نه قومي فخر كا اظهار هے اور نه عقيدت مندانه جذبات كي تسكين۔ زير نظر كتاب ميں اسي خاص پهلو سے سيرتِ رسول كا مطالعه كيا گيا هے، يعني ايك خدائي ماڈل كي حيثيت سے پيغمبرِاسلام كي زندگي كا علمي اور تاريخي مطالعه۔

Out of Stock Download PDF

Card List Article

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ صرف نظری اعتبار سے خدا کے دین کو لوگوں کے سامنے پیش کیا۔ بلکہ عملی طور پر آپ نے خود بھی پوری طرح اس کی پیروی کی۔ اس لیے آپ بتانے والے بھی ہیں اور بتائی ہوئی بات کا عملی نمونہ دکھانے والے بھی۔ اسوہ حسنہ کا مطلب یہ ہے کہ با عتبار اصول آپ نے اپنی عملی زندگی میں ان اخلاقی قدروں کا بخوبی مظاہرہ کیا ہے جو انسانی زندگی کے لیے بہترین نمونے کی حیثیت رکھتی ہے۔

Add To Cart
100.00 200.00 50%

Card List Article

حدیث کا مطالعہ بالواسطہ طور پر قرآن کا مطالعہ ہے۔ قرآن و حدیث میں وہی فرق ہے، جو اجمال اور تفصیل میں ہوتا ہے۔ قرآن میں اسلام کی بنیادی تعلیمات بتائی گئی ہیں۔ حدیث میں ان تعلیمات کی تفصیل ملتی ہے۔ قرآن کو سمجھنے کے لیے اور قرآن کی اصولی تعلیمات کا عملی انطباق جاننے کے لیے حدیث کا مطالعہ لازمی طور پر ضروری ہے۔ زیر نظر مجموعہ، مطالعۂ حدیث میں حدیث کی تشریح نصیحت اور سبق کے اعتبار سے کی گئی ہے۔

Add To Cart
480.00 800.00 40%

Card List Article

پيغمبر اسلام صلي الله عليه وسلم كي عظمت اتني زياده واضح هے كه وه صرف آپ كے پيروؤں كے ايك ’’عقيده‘‘ كي حيثيت نهيں ركھتي۔ وه ايك مسلّمه تاريخي واقعه هے اور هر آدمي جو تاريخ كو جانتا هے وه مجبور هے كه اس كو بطور واقعه تسليم كرے۔انساني زندگي ميں جس طرف بھي ديكھا جائے، پيغمبر اسلام كے اثرات نماياں طورپر اپنا كام كرتے هوئے نظر آتے هيں۔ وه ساري بهترين قدريں اور تمام اعلي كاميابياں جن كو آج اهميت دي جاتي هے وه سب آپ كے لائے هوئے انقلاب كے براهِ راست يا بالواسطه نتائج هيں۔ زيرِ نظر كتاب، اسي تاريخي پيغمبر كا تعارف هے۔

Add To Cart
380.00 950.00 60%

Card List Article

پيغمبر اسلام صلي الله عليه وسلم سے پهلے جو انبياء آئے ان كي زندگي مدوّن تاريخ كا جزء نه بن سكي۔ اس كا نتيجه يه هے خالص علمي اور تاريخي اعتبار سے ان كي نبوتيں ثابت شده نبوتيں نهيں۔ مگر پيغمبر آخر الزماں كا معامله بالكل مختلف هے۔ آپ كي حيثيت تاريخي طورپر مسلّم هے۔ اس حقيقت كو دنيا كے تمام مؤرخوں نے تسليم كياهے۔ زير نظر كتاب ميں رسول الله كي زندگي ا ور آپ كے پيغام كے بارے ميں غير مسلم علماء اور محققين كے مضامين اور ان كے تاثرات پيش كیے گئے هيں۔

Out of Stock Download PDF

Card List Article

اسلام كا مستند ماخذ صرف دو هيں— قرآن اور سنت- قرآن ميں دين كي اصولي تعليمات هيں اور سنت ميں دين كي عملي تعليمات كي تفصيل بتائي گئي هے۔دين كو سمجھنے كے ليے قرآن اور سنت دونوں يكساں طورپر اهم هيں— زير ِ نظر كتاب ميں اِسي حيثيت سے قرآن اور سنت ِ رسول كا ايك تذكيري مطالعه كيا گيا هے۔

Out of Stock